دو معصوم بچوں کی ویلفیئرسیکشن کی کوششوں سے سعودی جیل سے رہائی ہوئیویلفیئر قونصلر نجیب اللہ خان

Published on April 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان قونصلیٹ جدہ ویلفیئر سیکشن (شعبہ فلاح و بہبود) کی بھر پور کوششوں سے 9 سالہ محمد آیان محمد شبیر اور 6 سالہ عبدالمنان محمد شبیر کو سعودی جیل سے رہا کرا کر ان کو ان کے گھر صوبہ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان تک بخیر و عافیت پہنچا دیا۔ویلفیئر قونصلر نجیب اللہ خان درانی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذولفی بخاری نے سعودی عرب کی جیل میں پاکستانی خواتین اور بچوں کے بارے میں خبروں کا نوٹس لیا.انھوں نے سوشل میڈیا پر پر گردش کرنے والی ویڈیو کلپس کا بھی نوٹس لیا جس میں خواتین اور بچوں کو گرفتار سعودی جیل میں دکھایا گیا تھا.نجیب اللہ خان درانی نے کہا کہ ذولفی بخاری نے فورا اس معاملے کی انکوائری کا حکم دیا اور ان سےکہاکہ وہ سعودی حکام سے رابطہ کرکے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا بندوبست کریں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ محمد آیان محمد شبیر اور 6 سالہ عبدالمنان محمد شبیر سعودی حکام کے ساتھ پاکستانی حکام کےمزاکرات کے بعد رہائی پاگئے۔ان بچوں کو سعودی عرب میں سماجی تحفظ کے گھروں میں رکھا گیا تھا.یہ 2016 سے وہاں تھے جب ان کے والدین کو سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے پر سزا دی گئی تھی۔ 8 سالہ بشرا پروین کو پہلے ہی پاکستان اپنی خالہ فاطمہ اعجاز کے ساتھ بھیجا گیاجو انہیں لینے پاکستان سے بلوائی گئیں تھییں۔ محمد آیان محمد شبیر اور 6 سالہ عبدالمنان محمد شبیر کو پاکستان قونصلیت ویلفیئر ونگ نے اپنے اخراجات پر ان دونوں بچوں کو ان کے وطن پاکستان واپس روانہ کیا۔ویلفیئر قونصلر نجیب اللہ خان نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کے قوانین کا احترام کریں اور کسٹم پر سختی سے عمل کریں انھوں نے کہا خاص طور سےعمرہ و حج کا فریضہ انجام دینے کے لئے سعودی عرب آنے والوں سے کہا کہ عمرہ ایک اسلامی فریضہ ہے لہذا وہ اس کے مطابق اس کو سر انجام دیں.انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں منشیات اور نشہ آور اشیاءلانے پر بہت سخت سزائیں وقوانین ہیں۔ لہذا ہرگز ہرگز قانون کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题