چئیرمین تحریک انصاف پر ہوئے قاتلانہ حملے پر فیصل واوڈا کا ردعمل

Published on November 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

لاہور (یواین پی) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سازشیوں کا منہ کالا ہوا، میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر وزیر آباد میں ہوئے قاتلانہ حملے پر سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہےکہ انہوں نے عمران خان صاحب کو نئی زندگی دی، سازشیوں کا منہ کالا ہوا، میں اپنی بات پر آج بھی کھڑا ہوں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں۔ اس پریس کانفرنس کے بعد فیصل واوڈا کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا تھا۔ واضح رہے جمعرات کے روز تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، عمران خان کو گولی لگی ہے اور وہ بہتر حالت میں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes