تحریک انصاف کی حکومت 7ماہ میں 3ہزار 500روپے کے قرضے لے چکی ہے،مفتاح اسماعیل

Published on April 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

کراچی (یواین پی) سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 3500 ارب روپیکا قرضہ لیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے سات ماہ میں جتنا بگاڑ کر دیا ہے، اتنا کسی نے بھی نہیں کیا۔ انہوں نے شرح سود اور گیس کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں نوکریاں کم ہو گئی ہیں اور مہنگائی بڑھ گئی ہے،پی ٹی آئی کے دور میں تو لوگوں کو تنخواہ ملنا بھی مشکل ہو گیا ہے، واقعی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔مفتاح اسماعیل نے پیشکش کی کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف جو بھی احتجاج کرے گا ہم ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر پیٹرولیم کو اپنی وزارت کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، یہ لوگ آن جاب ٹریننگ کر رہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ خان صاحب اور اسد عمر ہر ایمنسٹی اسکیم کی مخالف کرتے تھے، آج پی ٹی آئی حکومت کے لیے ایمنسٹی اسکیم اچھی ہوگئی ہے، چلو ایک اور یو ٹرن صحیح۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نیب میں تین مرتبہ پیش ہو چکا ہے، پھر بلائیں گے تو دوبارہ چلا جاوں گا۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ خان صاحب کو ووٹ دینے والے تمام لوگ رو رہے ہیں، خان صاحب نے کہا تھا کہ وہ رلائیں گے لیکن کس کو پتا تھا کہ وہ عوام کو ہی رلائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog