غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

Published on October 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

غزہ (یواین پی) قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے علی الصباح غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مراکز پر بمباری کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر اور رفح کے مقامات پر میزائل حملے کیے،اسی کے ساتھ شمالی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے مراکز پر بمباری کی گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جنوبی اور شمالی غزہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔قبل ازیں رات گئے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی پٹی سے اشکول اور مرحافیم کے مقامات پر دو راکٹ داغے گئے جنہیں اسرائیل کے آئرن ڈون سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا۔ راکٹ حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اشکول میں ایک راکٹ ویران علاقے میں گرا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog