مطالبات تسلیم نہ ہوئے، بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

Published on April 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے ساتھ ٹراما سینٹر میں بھی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کوئٹہ کے سول ہسپتال میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حمل بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کا نوٹس نہ لینا افسوسناک ہے۔ ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔انھوں نے محکمے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے سکشن آفیسر نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں عدم سہولیات کی وجہ سے ڈاکٹر برادری پر تشدد ہو رہا ہے۔حمل بگٹی کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال میں ایم آر آئی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں عدم سہولیات کی وجہ سے مریض زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پرامن احتجاج مطالبات تسلیم نہ ہونے تک جاری رہے گا۔ ینگ ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج کے دوران ٹراما سینٹر میں ڈیوٹی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ او پی ڈیز کو بھی مکمل بند رکھا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes