پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ڈویژن کی سطح پر مقابلے ختم ہو گئے،

Published on February 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 913)      No Comments

\"5\"
لاہور ۔۔۔پنجاب یوتھ فیسٹیول کا پانچواں مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ ڈویژنل سطح پر ہونے والے اس مرحلے کے آخری روز پنجاب کی 9 ڈویژنز کے 15377 کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے جن میں سے 606 نے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ راولپنڈی ڈویژن میں 604 کھلاڑی میدان میں اترے جن میں سے 151 کامیاب رہے، سرگودھا ڈویژن میں 72 کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے جن میں سے 18 کامیاب رہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 147 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں سے 57 نے کامیابی حاصل کی۔ فیصل آباد ڈویژن میں 560 کھلاڑیوں نے حصہ لیا کی جن میں سے 210 کھلاڑی فاتح رہے۔ ساہیوال ڈویژن میں 44 کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے جن میں سے 22 نے اپنے مد مقابل کھلاڑیوں کو مات دی۔ ملتان ڈویژن میں 979 کھلاڑی نے کھیلوں میں حصہ لیا۔ جن سے 3 کھلاڑی کامیابی حاصل کر سکے۔ بہاولپور ڈویژن میں 294 کھلاڑی شریک ہوئے جن میں سے 42 کامیاب قرار پائے۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سب سے زیادہ 8808 کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیئے جن میں سے 58 کا میاب رہے۔ لاہور ڈویژن میں 3869 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں سے 45 نے کامیابی حاصل کی۔ لاہورمیں پنجاب یوتھ فیسٹول کے ڈویژن کی سطح کے کبڈی فائنل میں قصور لاہور کو 42-69سے ہرا کر چیمپئن بن گیا۔ اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے فیصلہ کن میچ کو تماشائیوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل پر تالیاں بجا کرداد دی۔کھیل کے آغاز میں ہی قصور کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور میزبان لاہور کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔پہلے ہاف کے اختتام پر قصور کو حریف ٹیم کے خلاف 23 کے مقابلے میں 32پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی قصور کے کھلاڑیوں نے لاہور کو آؤٹ کلاس کئے رکھا اور 42-69 سے مقابلہ جیت لیا۔فاتح ٹیم کی طرف سے عامرنے 25 پوائنٹس حاصل کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور ڈویژنل کنوینئر میاں نصیر احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں روایتی کھیلوں کو زندہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes