تین وفاقی وصوبائی وزراء کے خلاف شکایات پر وزیراعظم نے تحقیقات کی ہدایت کردی

Published on April 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)تین وفاقی وصوبائی وزراء کے خلاف شکایات پر وزیراعظم نے تحقیقات کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک سول تحقیقاتی ادارے کو تحقیقات کی ہدایات جاری کیں۔ دو وفاقی اور ایک صوبائی وزیر کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن اور اقربا پروری کی شکایات ملی تھیں۔ذرائع نے کہا کہ سول تحقیقاتی ادارے کو ان وزراء کے اکاؤنٹس بھی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سول تحقیقاتی ادارے کو ان وزراء کے خلاف مکمل رپورٹ دینے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme