منڈی بہاء ؤالدین کی انتخابی مہم، آصف زرداری کو سب بھول گئے

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

55
انتخابی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے بینرز پر پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو، سابق وزیراعظم بینظیربھٹو ا،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی تصاویر تو موجود ہیں لیکن آصف علی زرداری کی تصوہر ان بینرزپر کہیں نظر نہیں آتی،
پارٹی جلسہ ہوا تو حلقے میں جھنڈوں اور پینا فلیکس کی بہار آگئی لیکن پارٹی کے شریک چیئرمین کو سب بھول گئے
منڈی بہاؤ الدین(یو این پی) لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے باغی جیالے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا رنگ دیگر جیالوں پربھی چڑھتا جارہا ہے۔ آصف زرداری اورجیالوں میں دوریاں واضح نظر آنے لگی ہیں۔منڈی بہاؤ الدین میں حلقہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب کیلئے سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے ، مگر اس گہما گہمی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار شریک چیئرمین آصف زرداری کو بھول گئے۔انتخابی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے بینرز پر پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو، سابق وزیراعظم بینظیربھٹو اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی تصاویر تو موجود ہیں لیکن آصف علی زرداری کی تصوہر ان بینرزپر کہیں نظر نہیں آتی۔ لگتا ہے کہ منڈی بہاء ؤ الدین میں مرزا صاحب کا تیرنشانے پرہے۔ پیپلزپارٹی کا جلسہ ہو ا الیکشن آفس زرادری صاحب کو کوئی لفٹ نہیں کرا رہا۔پارٹی جلسہ ہوا تو حلقے میں جھنڈوں اور پینا فلیکس کی بہار آگئی لیکن پارٹی کے شریک چیئرمین کو سب بھول گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے 108 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف بشیر کہتے ہیں یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes