عبدالحفیظ شیخ کی تقرری اور اسد عمر کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری

Published on April 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر اور سابق وزیر صحت عامر کیانی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔سینیٹر اعظم سواتی کا وزیر پارلیمانی امور جبکہ عبدالحفیظ شیخ کی بطور مشیر وزارت خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر اور سابق وزیر صحت عامر کیانی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی کو وزیر پارلیمانی امور اور عبدالحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعظم سواتی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان نے بھی چارج سنبھال لیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعظم سواتی سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ نے معاشی فیصلوں کے حوالے سے اپنا روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔مشیر خزانہ معاشی فیصلوں میں مکمل خود مختاری چاہتے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ معاشی فیصلے جذباتیت سے نہیں سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے۔ پارٹی ووٹ بینک نہیں بلکہ ملک کا مفاد مقدم رکھنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme