مغربی ہواوں کی آمد کے بعد سردی نے دستک دے دی

Published on September 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مغربی ہواوں کی آمد کے بعد سردی نے دستک دے دی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ریجن میں مغربی ہواوں کی آمد کے بعد سردی نے دستک دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔اسلام آباد میں جمعہ کے روز کافی دیر تک بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل شام سے پاکستان کے دیگر کئی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہفتے سے بدھ تک بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔مغربی ہواوں کی وجہ سے شمالی علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار سے منگل کے دوران جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان میں موسم سرما کا دورانیہ معمول سے زیادہ ہوگا۔ جبکہ سردی کی شدت بھی بہت زیادہ ہوگی۔ موسم سرما کے دوران کراچی سے لے کر خیبر تک ہر علاقے میں موسم شدید سرد رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题