بی جے پی کو ووٹ ڈال کر غلطی کی، انڈین شہری نے انگلی کاٹ لی

Published on April 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

نئی ہلی: (یواین پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک شہری نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کے احساس جرم میں اپنی انگلی ہی کاٹ لی۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں پیش آیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی انگلی کاٹنے والے انڈین شہری کا نام پون کمار بتایا جا رہا ہے۔پون کمار نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں ہاتھی کے نشان پر ووٹ ڈالنا چاہتا تھا لیکن غلطی سے پھول کے نشان پر ووٹ ڈال دیا۔ وہ ووٹنگ مشین میں بہت سے انتخابی نشان دیکھ کر تذبذب کا شکار ہو گیا تھا۔خیال رہے کہ انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی نشان کنول کا پھول ہے جبکہ ہاتھی باہوجن سماج پارٹی کا نشان ہے جو بی جے پی کے خلاف انتخاب لڑ رہی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ پون کمار نامی اس شخص کا تعلق دلت خاندان سے ہے جنھیں بھارت میں سب سے نچلی ذات (اچھوت) تصور کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes