ملک کاستیاناس کرکے جانے والااب واپسی کیلئے سیکیورٹی مانگ رہاہے۔مریم نواز

Published on March 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ نیب ریفرنسزمیں کوئی جان نہیں ہے ، پہلے کہاگیافلیٹ میرے ہیں،پھروہی ملکیت میاں صاحب پرڈال دی۔کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے،آپ نے کرپشن کاالزام لگایا ہے،کرپشن ثابت کریں۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہناتھا کہ جتنی دستاویزات پیش کی گئیں وہ ہم نے خودفراہم کیں،ان کا کہناتھا کہ 6ماہ میں کونسی چیز ثابت ہوئی جواب ڈیڑھ ماہ میں ہوگی؟۔مریم نوازنے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیاکہ آف شورکمپنی ان کی ہے،عمران خان کوکہاجاتاہے نہیں نہیں تم ٹھیک ہو،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی دستاویزات بھی جمع کرائیں تو بولتے ہیں ٹھیک ہے۔مریم نوازنے کہا کہ ملک کاستیاناس کرکے جانے والااب واپسی کیلئے سیکیورٹی مانگ رہاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog