لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں شب برات عقید ت واحترام سے منائی گئی

Published on April 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

کراچی: (یواین پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی، کراچی میں فیضان مدینہ اور میمن مسجد سمیت مساجد میں پرنور محافل سجائی گئیں۔ حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تسبیح و تہلیل اور درود و سلام کی صداوں کے ساتھ شب بھر عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا اور کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شب برات عقیدت و احترام کےساتھ منائی گئی۔لاہور میں داتا دربار، بادشاہی مسجد کے علاوہ شہر بھر کی مساجد میں محافل میلاد اور نوافل کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، فرزندان توحید اپنے رب کے حضور سجدہ بسجود ہو کر رات بھرمغفرت طلب کرتے رہے۔ اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی شب برات کے حوالے سے محافل سجائی گئی تھیں جن کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes