عاشور کے مرکزی ماتمی جلوس شیرازی امام بارگاھ سے برآمد، زنجير زنی متعدد عزادار زخمی

Published on September 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments

ٹھٹھہ:(رپورٹ حمید چنڈ) عاشور کے مرکزی ماتمی جلوس شیرازی امام بارگاھ سے برآمد جو اپنی روایتی راستوں پے رواں دواں یاحسین کی صدائیں اور علم غازی عباس مین رکشاءً چوک پے زنجير زنی متعدد عزادار زخمی جبکہ موبائل نیٹورک بند مرکزی ماتمی جلوس میں امام بارگاہ شیرازی اور دیگر علائقوں سمیت چھوٹے بڑے جلوس مرکزی جلوس میں شامل جبکہ سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں شہر کےخارجی اور داخلی راستوں کو سیل کردیئے گئے ہیں جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے پولیس کے ساتھ ساتھ شیعہ تنظیموں کی جانب سے ٹرینڈ کئے گئے اسکائوٹس میں شامل نوجوان بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مین رکشاءً چوک پے پہنچا جہاں پے عزاداروں کی جانب سے زنجير زنی کی گئی جس کے باعث متعدد عزادار زخمی ہو گئی جن کو سول ہسپتال مکلی کی جانب سے عملے کے ساتھ لگائے گئے میڈیکل کیمپس سے فسٹ ایڈ دیا جا رہا ہے جبکہ جلوس کے راستوں میں شیعہ تنظیموں سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے عزاداروں کے لئے جگہ جگہ سبیلوں کے کیمپس بھی لگائے گئے اور سخت گرمی اور دھوپ کی باعث جلوس کے راستوں پے میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے فائربرگیڈ سے پانی چھنکار بھی کیا جا رہا تھاجبکہ جلوس شام 6 بجے اختتام پزیر ہوجائے گی جہاں پے مجلس شام غریباں منعقد کی جائیگی۔
دوسری جانب امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور ضلعی انتظاميہ کی جانب سے موبائل کی تمام نیٹورک کو گزشتہ رات 12 بجے سے بند کیا گیا۔ ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes