انڈس لائف اچیومنٹ ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں انٹرنیشنل پروموٹر کامران حیات

Published on April 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

انڈس لائف اچیومنٹ ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب تین مئی کو پلاک میں ہوگی،فنکار پرفارم کرینگے
لاہور(یواین پی) انڈس لائف اچیومنٹ ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں انڈس ایوارڈ شو کی رنگا رنگ تقریب تین مئی کو پلاک میں ہوگی جس میں فنکار پرفارم کرینگے ملکی و غیر ملکی افرادسمیت نامور سیاسی رہنماوں کے علاوہ پولیس آفیسرز ،پاک آرمی آفیسرز مہمان خصوصی ہونگے رواں ہفتہ میں انڈس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تشکیل کر دہ کمیٹی ایوارڈز کے حق داروں کا اعلان کر دے گی ان خیالات کا اظہار پروڈیوسرو انٹر نیشنل پروموٹر کامران حیات نے یواین پی سے کیا اس موقع پہ مینجنگ ڈائریکٹر کاماری ایڈ،ارم کامران ، اکرام بیگ،نعیم گل یوسف زائی اور وحید اقبال بھی موجود تھے انہوں نے مزید بتایا کہ لائف اچیومنٹ ایوارڈز کا مقصد شوبز سے منسلک افراد کی خدمات کا اعتراف اورحوصلہ افزائی ہے ہم نے ایوارڈز دینے کے پرجیکٹ ایک دہائی قبل شروع کیا تھا الحمدللہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog