چست جینز خواتین کو کمر میں درد کی شکایت

Published on April 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

لاہور(یواین پی ) برطانوی طبی ماہرین نے سروے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ چست جینز پہننے والی خواتین کو کمر میں درد کا شدیدخطره ہوتا ہے۔ سے زائد برطانوی خواتین پر یہ نیا سروے برٹش کائریوپریکٹک ایسوسی ایشن (بی سی اے) نے کیا تھا جس کے نتائج ریسرچ جرنل ‘اینلز آف ریومیٹک ڈزیزز’ میں شائع ہوئے ہیں۔سروے سے معلوم ہوا کہ چست جینز اور فیشن سے تعلق رکھنے والے دیگرملبوسات پہننے والی تین چوتھائی خواتین کو کمر میں درد کی شکایت تھی۔ فیشن کے ملبوسات پہننے والی 73 فیصد خواتین کو کمر میں
درد کی شکایت تھی مگر وه اس بات سے ناواقف تھیں کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ ان میں سے 27 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں اتنا اندازه ضرور ہے کہ چست لباس ان کی کمر میں درد کی وجہ بن رہا ہے لیکن لباس خریدتے وقت وه اس بات کو خاطر میں نہیں لاتیں۔مطالعےکے نگراں رشی لواٹے نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ چست جینز پہننے والی خواتین کو حرکت کرنے میں زیاده قوت صرف کرنا پڑتی ہے جس کا زیاده اثر ان کی کمر اور اطراف کے پٹھوں اور ہڈیوں پر پڑتا ہے جبکہ بیٹھی حالت میں بھی ان کے مختلف جسمانی حصوں کو
زیاده دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہے تو ان کی کمر میں مستقل درد ہوسکتا ہے جو بے حد تکلیف ده ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دنیا بھر میں کمر کے درد کی شرح 4.9 فیصد ہے جس کی بڑی وجہ اٹھنے بیٹھے اور چلنے پھرنے کا غلط انداز ہےجبکہ خواتین میں اس انداز کی بڑی وجہ ان کا چست لباس بنتا ہے۔اسی لیے انہوں نے خواتین کو مشوره دیا ہے کہ وه چست لباس سے جس قدر ممکن ہو پرہیز کریں اور ایسے کپڑے پہنیں جو ڈھیلے ڈھالے ہوں اور جنہیں پہن کر چلنا پھرنا اور اٹھنا بیٹھنا بھی آسان ہو۔ خواتین کی
صحت کےلیے یہی بہتر ہے درد کی وجہ بننے والا دوسرا لباس وه بھاری بھرکم اور لمبا اونی کوٹ ہے جس میں سرد ہوا سے بچنےکےلیے گرم ٹوپی بھی شامل ہوتی ہے جبکہ کمر کے درد میں فیشن سے تعلق رکھنے والی دیگر مصنوعات جیسے کہ بیک لیس شوز،بڑے ہینڈ بیگ اور بھاری ڈیزائنر جیولری بھی اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں کیے گئے طبی مطالعات سے معلوم ہوچکا ہے کہ اونچی ایڑی کی سینڈلیں پہننے والی خواتین کو عام طور پر ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی شکایت ہوجاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题