لیاری کے فٹبالر بچوں نے آئن جے رش کا دل جیت لیا

Published on April 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

کراچی: (یواین پی) لیاری کے فٹبالرز بچوں نے لیور پول کے سابق فٹبالر آئن جے رش کا دل جیت لیا۔لیور پول کے سابق فٹبالر آئن جے رش نے لیاری کے فٹبال گرائونڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کیساتھ برطانوی باکسر آر اے اپینس فیئر ون بھی ہمراہ تھے۔آئن جے رش نے لیاری کے بچوں سے ملاقات میں مفید مشورے دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی، یہاں فٹبال کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال کیے جانے پر لیاری والوں کا شکر گزار ہوں۔ چھوٹے بچوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ بچوں میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے جس کے لیے اچھے کوچز کی خدمات لینا بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلی محلوں میں کھیلنے والے یہ معصوم بچے فٹبال کی دنیا میں پاکستان کی پہچان بن سکتے ہیں۔ یہاں فٹبال کا بہت زیادہ جوش و خروش میرے لیے دیدنی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes