فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انڈس لائف اچیومنٹ ایوارڈز کو حتمی شکل دے دی گئی
لاہور(یواین پی)فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کاماری ایڈ اور انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تین مئی کو پلاک میں ہونے والے انڈس لائف اچیومنٹ ایوارڈز کو حتمی شکل دے دی گئی پاکستان میں شوبز کی رونقیں بحال کرنے اور نوجوان نسل میں والدین کی محبت کا احساس دلانے کیلئے میوزیکل اور ایوارڈ شوز کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کااظہارانٹر نیشنل پروموٹرو پروڈیوسر کامران حیات نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری محنت کسی شخص کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو مضبوط کرنے کے لئے ہے ہم ملک کے ہر کونے میں اس پیغام کو پہنچائیں گے انڈس ایوارڈ ز کی تقریب میں ملک کی سیاسی شخصیات کے ساتھ پولیس اور پاک فوج کے افسران کے علاوہ شوبز کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔