قومی مہم سرسبز پاکستان

Published on April 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

تحریر۔۔۔اصغر علی جاوید
عالمی ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اوروطن عزیز پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنے اور خوشنما بنانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سرکاری سطح پر ملک بھر میں اقدامات کئے گئے ہیں اس قومی مہم میں،صدر پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی نے ایوان صدر،وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم ہائوس ،چاروں صوبائی گورنر ز ،وزراءاعلیٰ کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی پودے لگاکر اس مہم میں عملی طور پر حصہ لیا،جبکہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی پودا لگا کر سر سبز پاکستان مہم میں اپنا حصہ ڈالا حصہ لیا،وزیراعظم پاکستان کی طرف سے شروع کی گئی اس قومی مہم کو ملک بھر میں قریہ قریہ گاؤں گاؤں زبردست پذیرائی ملی ، جس طرح ملک بھر میں سرسبز پاکستان “کے نام سے مہم جاری ہے بالکل اسی تناظر میں بورے والا شہر میں بھی سول سوسائٹی نیٹ ورک نے سرسبز و شاداب بورے والا” کے نام سے گزشتہ سال موسم بہار سے ہی ایک منظم اور منفرد مہم کا آغاز کیا ہوا تھا جس میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف معروف ،صنعتکار اور سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین نے اس پلیٹ فارم سے اگست 2017 میں ہی اسوقت کے اسسٹنٹ کمشنر راو¿ تسلیم اختر سے ملکر ابتدائی مرحلے میں ملتان روڈ، لاہور روڈ، چیچہ وطنی روڈ اور لڈن روڈ پر سڑک کو دونوں جانب خوبصورت نایاب قیمتی 5 ہزارپھولدار پودے لگا کر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا تھا جبکہ اس وقت حکومتی سطح پر ” کلین گرین پاکستان” کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا جسکے بعد گزشتہ سال اگست 2018 میں بھی اس مہم کے دوسرے مرحلے میں بورے والا میں ہفتہ وار پودوں کی مفت تقسیم کے سٹالز لگا کر شہریوں میں 50 سے زائد اقسام کےسایہ دار، پھلدار اور سدا بہار نایاب اقسام کے پھولدار پودے شہریوں میں تقسیم کر کےایک منفرد مثبت کام کیا گیا اسکے علاوہ سول سوسائٹی بورے والا نیٹ ورک نے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں، ہسپتالوں، ڈسپنسریوں، پارکوں، جناز گاہوں اور دیگر پبلک مقامات سمیت مجموعی طور پر50 ہزار پودے مفت تقسیم کر کے ملک بھر میں اپنی نوعیت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا کیونکہ کسی بھی سماجی تنظیم کی جانب سے 50 ہزار پودے مفت تقسیم کرنے کا یہ پہلا احسن اقدام تھا جسکے بعد انہوں نے حالیہ موسم بہار 2019 کی سر سبزوشاداب شجر کاری مہم کے لئے بھی مزید50 ہزار پودوں کی تقسیم کا جو اعلان کیا ہوا تھا اس سلسلہ میں گزشتہ ماہ مارچ کے دوران ناصرف شہر میں پودوں کے سٹالز پر شہریوں میں مفت پودوں کی تقسیم کی گئی بلکہ مضافات اور دور درازدیہاتی اڈوں پر کیمپ قائم کر کے دیہی علاقوں کے عوام میں بھی مفت پودے تقسیم کرنے کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا جسکے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں۔مدارس۔جناز گاہوں اور پارکوں کے لئے بھی پودے تقسیم کئے گئے بورے والا کی سول سوسائٹی کے ساتھ ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ،اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد سنپال اور چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں نےبھی اس مہم کی کامیابی کے لئے بھر پور ساتھ دیا ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر حسنین خالد سنپال کی نشاندہی پر سول سوسائٹی نیٹ ورک نے شہریوں کو ایک ماڈل خوبصورت گرین بیلٹ کا تحفہ دینے کے لئے تحصیل کچہری کے سامنے گورنمنٹ کالج کی دیوار سے ملحقہ ہائی وے کی ایک ہزار فٹ لبمی خالی جگہ جو کوڑا کرکٹ اور گندگی کی وجہ سے شہر کے چہرے پر ایک بدنما داغ تھی وہاں ہنگامی بنیادوں پر 15 روز کے قلیل وقت میں ایک ایسی ماڈل گرین بیلٹ بنادی جو کسی بھی طور پر بڑے شہروں میں بنائی جانے والی گرین بیلٹس سے کم خوبصورت نہیں جس پر ہزاروں آرائشی پودے اور رنگا رنگ لائٹنگ اور آبشار کا بھی اہتمام کیا گیا جو کہ کسی اچھے پارک کے منظر کے برابر ہے اس گرین بیلٹ کی مسلسل دیکھ بھال بھی سول سوسائٹی نیٹ ورک ہی کرے گی جبکہ میونسپل کمیٹی نے وہاڑی روڈ پر شہر کے داخلی راستے پر بھی کوڑا کرکٹ کے بڑے ڈھیروں کو صاف کے وہاں پر بھی خوبصورت ماڈل نرسریاں بنانے کا کام شروع کردیا ہے بورے والا کی سول سوسائٹی اور انکے پیٹرن انچیف کی شہر کو خوبصورت اور سر سبزوشاداب بنانے کی اس کاوش نے بلاشبہ اس شہر میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے جسکی تقلید میں اب چیچہ وطنی روڈ پر گرلز ہائی سکول کی دیوار کے ساتھ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور قبضہ مافیا سے یہ جگہ خالی کروا کے بلدیہ کے تعاون سے سٹی ہائوسنگ سکیم کی طرف سے بھی خوبصورت گرین بیلٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے بلدیہ بورے والا نے اپنے وسائل سے شہر کے تین مختلف مقامات اے سی موڑ سے چوک معصوم شاہ روڈ، سیٹلائٹ ٹاو¿ن پبلک پارک، بوائز ہائی سکول کی دیواروں کے ساتھ اور سوم سوسائٹی نیٹ ورک کی ماڈل گرین بیلٹ کے سامنے بھی نئی گرین بیلٹس بنانے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کی یہ مہم اب ایک تحریک کی شکل اختیار کرچکی ہے جسکے آئندہ آنے والے وقت میں انتہائی حوصلہ افزا نتائج برآمد ہونگے بورے والا جیسے چھوٹے سے شہر میں جسطرح جنگی بنیادوں پر سول سوسائٹی نیٹ ورک، ضلعی و تحصیل انتظامیہ، بلدیہ بورے والا اور شہریوں کی جانب سے شروع ہونے والی یہ تحریک کا آغاز اگر دیگر شہروں میں بھی اسی جذبہ سے ہوجائے تو پورا ملک ایک سرسبزو شاداب اور آلودگی سے پاک خوبصورت ملک بن سکتا ہے لیکن دوسری جانب افسوس اس امر کا ہے کہ اس شہر میں اربوں پتی صنعتکار، کاروباری شخصیات اور بڑی سرمایہ دار شخصیات ہونے کے باوجود کسی بھی شخص کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ اللہ کے دیئے ہوئے مال سے اسکے انسانوں کی فلاح کے لئے کچھ خرچ کرسکے اس سلسلہ میں بھی مخیر حضرات کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ہمیں آئیندہ آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت سرسبز وشاداب اور آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے قومی جذبے سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ درخت لگانا بھی افضل ترین صدقہ میں شمار ہے اگر ہم درخت بانٹ نہیں سکتے تو کم از کم اپنے گھروں دفتروں کھیتوں میں ان کی تعداد تو بڑھا سکتے ہیں سول سوسائٹی کی جانب سے بورے والا میں پودوں کی سالانہ مسلسل تقسیم نے شہریوں میں شجر کاری کے شوق کو پروان چڑھانے میں بھی کردار ادا کیا ہے ایک سروے کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت بورے والا میں پودوں کی نرسریوں پر پودوں کی فروخت میں چار گنا اضافہ ہو چکا ہے جو کہ نہایت خوش آئند ہے جتنے زیادہ درخت ہوں گے صاف ماحول اور خوبصورتی بھی اس قدر ہی زیادہ ہو گی آئیں ہم سب آگے بڑھیں اور اپنے حصہ کا پودا لگا کر اسکی حفاظت کی ذمہ داری بھی پوری کریں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog