بورے والا، ڈرگ انسپکٹر کے مختلف کلینکس پر چھاپے ، عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی،نو کلینک سیل

Published on March 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

بورے والا (یواین پی /ڈاکٹر امجد حسین امجد)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عطائیت کے خاتمہ کے لیے ڈرگ انسپکٹر نے مختلف کلینکس پر چھاپے مار کر9کو سیل کر کے چالان ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دیےتفصیل کے مطابق
تحصیل بورے والا میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹرجانسن کامران گل نے گزشتہ روز سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی کی نگرانی میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے الرحمن ڈینٹل کلینک آفاق خاں چوک بورے والا ،نوید کلینک چک نمبر265ای بی ،شاہد کلینک شاہ فیصل کالونی ،فقیر کلینک یعقوب آباد،احمد کلینک ،سلامت کلینک 435ای بی ،اسلم کلینک ساہوکا،اسد کلینک ساہوکا،عمران ہیلتھ کیئر سنٹر ساہوکاکو اچانک چیک کیا تو وہاں پر بغیر لائسنس کے انسانی ادویات بغیر بل وارنٹی کے فروخت کی جا رہی تھیں ،کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر موجود نہ تھا اور عملہ بھی کوالیفائیڈ نہ تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ان غیر رجسٹرڈ کلینکس کو سیل کر کے ان کے چالان مزید کاروائی کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ وہاڑی کو ارسا ل کر دیے گئے اکثر عطائی ڈاکٹر ڈرگ انسپکٹر کی آمد کی خبر پا کر اپنے غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹور اور کلینکس بند کر کے دوڑ گئے ڈرگ انسپکٹر جانسن گل نے کہا کہ تحصیل بورے والا میں حکومت پنجاب کے واضع احکامات کی روشنی میں کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے میڈیکل سٹور مالکان اور ادویات فراہم کرنے والے ہول سیل ڈسٹری بیوٹر ڈرگ ایکٹ کے مطابق اپنے تمام قانونی تقاضے پورے کریں اور میڈیکل سٹور مالکان ادویات کے سپلائر کا لائسنس چیک کر کے وارنٹی والی ادویات خرید کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes