پی ٹی وی کی مشہور سیریل” آنچ“کی اداکارہ شہلا احمد کے والد کا لندن میں انتقال

Published on April 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 575)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان ٹیلی وژن کراچی سینٹر کی پیش کردہ مشہور ومعروف سیریل ” آنچ“ کی سابقہ اداکارہ شہلا احمد کے والدملک احمد بخش کا طویل علالت کے بعد لندن کے شہر بریڈفور میں انتقال ہو گیا، ان کی تدفین پنجاب کے شہر صادق آباد میں گزشتہ روز ہوئی، جس میں ان کے عزیز و اقارب اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی ہستیاں شریک ہوئیں یاد رہے شہلا احمد نہ صرف اداکارہ بلکہ ایک اچھی پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر بھی تھیں، ان کے پیش کردہ سیریلز میں آخر کب تک، دیس اندر پردیس، پنجرے کے پرندے اوربڑی لمبی جدائی سرفہرست ہیں، شہلا احمد ۳۰۰۲ءسے لندن میں مقیم ہیں اور وہاں پر تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں ؟گزشتہ روز اپنے والد کا جسد خاکی لندن سے ساتھ لائیں اور ان کی تدفین صادق آباد میں عمل لائی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes