ٹاور لینڈ میں جینٹک کی جانب سےروائتی سعودی تقریب شعبانیہ کا انعقاد

Published on April 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments


جدہ (زکیر احمد بھٹی) جینٹک (جنرل ٹکنیکل ڈویژن حاجی عبداللہ علی رضا کمپنی) جو 1970 میں قائم کی گئی اور اب ٹیلی کمیونیکیشنز، الیکٹرانکس اور کمپیوٹر منصوبوں کے لئے معروف ہے کی جانب سے ٹاور لینڈ اوبحر جدہ میں ماہ شعبان کی ایک معروف سماجی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے ملازمین انکے دوستوں اور بچوں نے بڑی دھوم دھام سے شرکت کی۔ ماہ شعبان کی یہ تقریب شعبانیہ کےنام سے سعودی معاشرہ میں بےحد مقبول ہے۔ کمپنی کے ایڈمین منیجر اور محفل کے روحِ رواں سراج العمری نے تقریب میں شرکت کرنے والوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سعودی فیملی شعبان کے مہینہ میں رمضان المبارک سے قبل اس مبا رک ماہ کے استقبال کے سلسلے میں پہلے ایک جگہ جمع ہوتے ۔اس ملاقات کا مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ خیرخیریت کے بعد رمضان کے روزے اور مہینہ پوری یکسوئی سے گزاریں۔ انھوں نے کہا کہ یہ رواج سعدوی معاشرے میں سال بسال مقبول ہوتا جارہا ہے جس کی ابتداء تقریبا سو برس پہلے شروع ہوئی تھی۔ اس موقع پر خصوصی کھانے پکائے جاتے ہیں۔ جس میں مشہورعام مندی ، سیخ اور بکرا آگ پر بھونا جاتاہے ۔اس کے علاوہ بھی مزید خصوصی ڈش تیار ہوتی ہیں ۔ انھوں نے ہانی العبید اور عمر شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیاجنہوں اس تہوار کاانتظام بہت عمدہ طریقہ سے کیا تھا۔ٹاور لینڈ استراحہ میں بچوں کے کھیلنے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ سوئمنگ، پول، فٹ بال، ٹینس اور دیگر کھیلوں کا انتظام تھا۔ سراج العامری نے تمام مہمانوں کا خاص طور پر شریف زمان اور شجاع کا اس روائتی سعودی تقریب میں جوش و خروش سے شرکت اور خوشی کا اظہار کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme