کراچی میں امتحانات مذاق بن گئے، کیمسٹری کا پرچہ بھی آؤٹ

Published on May 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کراچی میں کیمسٹری سال دوم کا پرچہ بھی معمول کے مطابق آؤٹ ہوگیا۔ واٹس ایپ گروپس سے تنگ چیئرمین انٹر بورڈ نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ امتحات میں بھی نقل مافیا بے لگام ہے۔ آج بھی کراچی میں انٹرمیڈیٹ کا پرچہ وقت سے آدھے گھنٹے قبل آؤٹ ہو گیا۔ انٹر سال دوم کیمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔جدید ٹیکنالوجی کے سامنے بے بس چیئرمین انٹر بورڈ نے واٹس اپ کے ذریعے نقل کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے سےمدد مانگ لی ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط لکھ کر مختلف گروپس اور نمبرز کی تفصیلات ارسال کر دی ہیں۔ خط میں نقل مافیا کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy