جدہ ، پاکستان جرنلسٹس فورم (سعودی عرب) نے یوم آزادی صحافت پر ایک اجلاس

Published on May 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments


جدہ (زکیر احمد بھٹی) جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم نے یوم آزادی صحافت پر ایک اجلاس منعقد کیا جس میں جدہ کے تمام سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے دنیا بھر میں بشمول پاکستان صحافی جو اپنی ایماندارانہ صحافتی ذمہ داریوں کی بنا پر شہید ہوئے یا تکالیف اٹھائیں انہیں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا۔ فورم کے چئیرمین امیر محمد خان نے پاکستان میں 1978 میں چلنے والی آزادی صحافت کی تحریک ۔۔پابند سلاسل ہونے ۔بھوک ہڑتالوں کے مشاہدات پیش کیا ۔اظہار رائے کرتے ہوئے اراکین نے کہا کی دنیا بھر میں صرف آمر ہی نہیں بلکہ جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ہوئے بھی صحافت کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنے کے کوشش کرتے ہیں ۔نیز میڈیا گروپ کے مالکان بھی صحافت کو اپنے مالی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں عوام تک صحیح معلومات پہنچنے نہیں دیتے۔ جسکے کئے وہ حکومتوں سے ساز باز کرتے ہوئے غیر صحافیوں کو صحافیوں کے زمرے میں کے آتے ہیں جس سے صحافت سے عوام بد زن ہوجاتے ہیں ۔اجلاس میں خالد خورشید ۔شاہد نعیم ۔جمیل راٹھور ۔ مسرت خلیل۔امانت اللہ ۔ خالد چیمہ۔ معروف حسین ۔ذکیر احمد بھٹی۔یحی اشفاق اور امیر محمد خان نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题