ملک کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی ہیں؛شاہ محمو قریشی

Published on May 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

جہانیاں (یو این پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی کی ذمہ دار مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی ہیں،جہنوں نے 40سال تک پاکستان پر حکومت کرکے ملک وقوم کو تبادہی بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہیں،موجودہ مسائل تحریک انصاف کے نہیں سابقہ حکومتوں کے پیدا کردہ ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک وقوم کو بحرانوں،مسائل سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے،ملک وقوم کا خزانہ لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنانے والوں کوکسی صورت رعایت نہیں ملے گی،مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے پاکستان میں ہسپتال بنائے ہوتے ہو انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہ پڑتی،تحریک انصاف کے پی کے اور پنجاب کی طرح بہت جلد سندھ میں بھی اپنی حکومت بنائے گی،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامز ن کرئے گی،انصاف ہاوسنگ سکیم کے تحت پانچ سالوں میں 50لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے،ہر ضلع کے اندر صحت انصاف کارڈ جاری کرتے ہوئے غریب عوام کو سات لاکھ 20ہزار روپے تک کا مفت علاج معالجہ مہیا کیا جائے گا،چین کے تعاون سے احسا س پروگرام جلد شروع کرکے پاکستان سے غریب کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے،نئے بلدیاتی نظام کے تحت تمام تر اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرکے عوامی مسائل دہلیز پر حل ہوں گے،پنجاب کے بجٹ کا30فیصد برائے راست بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کیا جائے گا،جہانیاں میر اپنا گھر ہے،عوامی محبتوں اور تحریک انصاف کے دئیے گئے مینڈیٹ کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے،جہانیاں کے مسائل ہمارے ذاتی ہیں ان کے حل کی ہر ممکن کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر138دس آر قدیم میں چوہدری خالد جاوید آرائیں صوبائی ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف کی دعوت پر عوامی جلسہ عام سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن ملک انڈیا کو موثر دو ٹوک منہ توڑ جواب دیکر ثابت کردیا ہے کہ یہ پرانا پاکستان نہیں نیا پاکستان ہے،انہوں نے کہا کہ جہانیاں کی عوام کے مجھ پر بہت سارے احسانات اور محبتیں ہیں،میں جہانیاں امیدوار بننے نہیں خدمت گزار بننے آیا ہوں،جہانیاں چک 138کے کامیاب جلسہ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام عمران خان تحریک انصاف کیساتھ ہے،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ کر ملک کو معاشی طور پر بدحال بنادیا ہے،موجودہ مسائل بحران تحریک انصاف کو وراثت میں ملے ہیں،حکومت 8ماہ کے قلیل عرصہ میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے،بحرانوں کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،چوہدری خالد جاوید آرائیں کی قیادت میں جہانیاں کے کامیاب جلسہ نے ثابت کردیا کہ جہانیاں تحریک انصاف کا گڑھ،تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت عمران خان حقیقی لیڈر ہیں،جہانیاں کے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں،جہانیاں کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے،صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی،ترقی وخوشحالی لائے گی،پنجاب میں زراعت کی ترقی،گندم خریداری مہم میں درپیش مسائل اور آبی ذخائر تعمیر کرکے نہری پانی مسائل حل کئے جائیں گے،چک 138دس آر میں عوام کے کامیاب انقلابی جلسہ کے انعقاد پر چوہدری خالد جاوید آرائیں اور ان کی مقامی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے،صوبائی ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف جہانیاں چوہدری خالد جاوید آرائیں نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد میں سیوریج مسائل،پل 14ٹھٹھہ صادق آبادمین سڑک،پینے کے صاف پانی،جہانیاں میں بی زیڈ یو کیمس منظوری،گرلز ڈگری کالج جہانیاں کیلئے مزید بس فراہمی،پل132تا علی شیر واہن روڈ،چک 127تا مولے والا روڈ،مخدوم رشید تا جہانیاں،پل132تا ٹھٹھہ صادق آبادسپیڈو بس سرو س اجراء،نہروں میں پانی مسائل کے حل سمیت دیگر مسائل ومطالبات پیش کیے،اس موقع پر ملک غلام مرتضیٰ میتلا،سید مصدق شاہ دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر چوہدری غلا م سرور ایڈووکیٹ،چوہدری ارشد آرائیں،چوہدری امجد علی،چوہدری ظفر اقبال،چوہدری خالد مسعود،اعجاز احمد جنجوعہ،خالد جاوید وڑائچ،کرنل (ر) عابد محمود کگھہ،ایم پی اے شاہدہ احمد،قربان فاطمہ،ملک مسرت اعوان،ڈاکٹر ارشد،چوہدری عمران اشرف،چوہدری اکرام الغنی،ڈاکٹر ارشد،سیف اللہ گل،فریاد چوہدری،ماجداسلم،ثاقب اقبال،عمران سلیم،سرور نذیر آرائیں،باسط علی،آفتاب حسین،مسعود نظامی،خالد محمود بھٹی،چوہدری فاروق،چوہدری عبدالغفور،رانا عبدالجبار،سمیت سینکڑوں شخصیات بھی موجود تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes