حکومت پنجاب کالائیو سٹاک انشورنس سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

Published on May 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ، صوبہ بھر میں پہلی بار مرحلہ وار فصلات پر بیمہ پالیسی متعارف کرانے کے بعد لائیو سٹاک انشورنس سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ، کسان ، کاشتکار اور مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کی انشورنس کروا سکیں گے جبکہ پریمیم پنجاب حکومت ادا کرے گی ، تفصیل مطابق سکیم زرعی بینک سمیت دیگر بینکوں کے ذریعے شروع کی جارہی ہے ۔ مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے حکومت پنجاب نے طوفان ،شدید بارشوں ، بیماری ، حادثات سمیت مختلف وجوہات کی بناءپر اموات اور عارضی یا مستقل طور پر معذوری پر کسانوں کو اس مد میں ہونے والے نقصان اور تلافی کو پورا کرنے اور معاشی طور پر انہیں مستحکم کرنے کے لئے لائیو سٹاک لون انشورنس سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ کسانوں کا زیادہ تر انحصار مویشی پالنے پر ہوتا ہے سکیم کے تحت وہ کسان یا کاشتکار جس کے پاس دس تک جانور ہوں گے وہ اپنے جانوروں کی صرف انشورنس کروا لیں گے جبکہ اس کا پریمیم حکومت ان بینکوں کو ادا کرے گی۔علاوہ ازیں فصلات میں بیماری کی صورت میں سپرے اور ادویات پر بہت زیادہ اخراجات ہوتے ہیں اور بعد از برداشت فصلات کی قیمت فروخت نامناسب ہونے کی وجہ سے کاشتکار زیادہ توجہ مویشی پالنے پر دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نجی سیکٹر میں جانوروں کی انشورنس سکیم متعارف کروائی گئی تھی مگر عوامی پذیرائی حاصل نہ کر سکی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题