تحریک انصاف میں میرا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں، شاہ محمود قریشی

Published on May 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ ان کا اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، تاہم انہوں نے ایک معاملے پر اصولی موقف اپنا رکھا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کیا ن لیگ میں اہل لوگ نہیں؟ جس شخص کیخلاف فیصلہ آیا، اس کو عہدہ دیا جا رہا ہے، ن لیگ کا عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کا تاثر اچھا نہیں ہے۔ مریم نواز کے معاملے کو پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن اور عدالت میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں، مگر یہ انڈیا میں نئی آنے والی حکومت پر ہی منحصر ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے اندر ایسی کوئی دھڑے بندی نہیں جو میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔ میرا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں، بس ایک معاملے پر اصولی موقف اپنا رکھا ہےان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، اگر وفاقی کابینہ میں واپس آتے ہیں تو کارآمد ثابت ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes