اوگرا کی گیس کی قیمتوں میں 47 فیصد اضافے کی سفارش

Published on May 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

لاہور: (یواین پی) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 47 فیصد اضافے کی سفارش کر دی ہے۔ 0.5 کیوبک سے 1.0 کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو 65 فیصد اضافہ برداشت کرنا ہو گا۔مہنگائی کے مارے عوام کے لیے نیا عذاب آ رہا ہے، اوگرا کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں مزید 47 فیصد اضافہ کی درخواست کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ گیس کی قیمتیں بڑھائی جائیں۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن گیس صارفین کے ابتدائی چار سلیبز کے لیے گیس مہنگی جبکہ پانچویں اور چھٹے سلیبز کے لیے سستی کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ 0.5 کیوبک سے 1.0 کیوبک میٹر تک گیس 65 فیصد، 1.0 سے 2.0 کیوبک میٹر استعمال کرنے پر 43 فیصد جبکہ 2.0 سے 3.0 کیوبک میٹر تک 50 فیصدمہنگی کی جائے۔ سوئی نادرن کیلئے گیس کے نرخوں میں 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے 160 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ اوگرا نے گیس کمپنیوں کو اخراجات کیلئے 563 ارب روپے وصول کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题