سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 700 روپے کمی

Published on May 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر میں معیشت پر چھائے غیر یقینی کے بادل چھٹنے کے بعد سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے گراوٹ دیکھی گئی ۔دنیا نیوز کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کے تگڑے ہونے اور ملک میں معیشت پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے ختم ہوتے ہی سونے کی قیمتوں میں تنزلی دیکھی گئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 69700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق جیولرز حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں ایک ہفتے کے دوران 1600 روپے فی تولہ گر گئی ہیں، کاروباری روز میں مزید کمی بھی ہو سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy