خانیوال واقعہ، 112 ملزمان گرفتار کرلیے، طاہر اشرفی

Published on February 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خانیوال واقعہ پر پولیس نے 112 ملزمان گرفتار کرلیے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر اشرفی نے کہا کہ خانیوال میں جو واقعہ ہوا، اس میں پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ 112 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ خانیوال واقعہ میں پولیس کی تعداد کم اور پر تشدد لوگ زیادہ تھے، علما و مشائخ نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت متاثرہ شخص کے خاندان سے رابطے میں ہے، سری لنکا والے واقعہ پر تحقیقات جاری ہے۔قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث بھائی کی رہائی پر طاہر اشرفی نے کہا کہ قندیل بلوچ کے قاتلوں کی رہائی غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی تقویت کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوجداری مقدمات کے فیصلوں کی طرح اس طرح کے واقعات کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy