پاور سیکٹر میں ن لیگ نے بارودی سرنگیں بچھائیں جسے ختم کر رہے ہیں: عمر ایوب

Published on May 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے الیکشن جیتنے کے لیے بجلی بل نہ بھرنے والوں کو بھی بجلی دی۔ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر روکے رکھا گیا۔ سابق حکومت نے پاور سیکٹر، پلاننگ اور معیشت کے لیے ہمارے آگے بارودی سرنگیں بچھائیں۔ ہم انہیں آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی نااہلی سے گردشی قرضہ 450 ارب روپے تک پہنچا۔ 31 دسمبر 2020ء تک گردشی قرضوں کو صفر کر کے دکھائینگے۔
عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بلوں کی وصولی میں آٹھ ماہ کے دوران 81 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔ نپیرا نے 3.84 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کی درخواست دی ہے۔ بلوچستان میں 2000 میگا واٹ کے منصوبوں کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔یاد رہے کہ کہ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا کریڈٹ لینا ایسے ہی ہے جیسے مرغا اذان دے کر سمجھتا ہے کہ صبح اس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog