پی ٹی آئی کی معطل شُدہ اوآئی سی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے دھڑا دھڑ نوٹیفیکیشن ایشو کرنا شروع کر دیئے

Published on April 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

pti
جدہ(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کی معطل شُدہ اوآئی سی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے دھڑا دھڑ نوٹیفیکیشن ایشو کرنے شروع کردیے۔یہ دلچسپ صورتِ حال اُس وقت پیش آئی جب سعودی عرب کی سنٹرل ریجن کے تمام عہدیداران نے اوآئی سیاور سعودی عرب کی نیشنل باڈی کے غلط رویے اور ناانصافیوں سے تنگ آکر اپنے استعفے احتجاجن پیش کیے۔ چیئرمین آفس کے نعیم الحق صاحب اوآئی سی کو دوبارہ تعمیر نو کے لیے پہلے ہی معطل کر چکے تھے اور تمام بیرونِ ملک چیپٹرز کے الیکشن کو فریز کردیا گیا تھا ۔ لیکن اوآئی سی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بغیر تحقیق کیے اپنی ذاتی مفاد میں اپنوں کو نوازنے کے لیے بغیر کسی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیے سات سال سے حکمرانی کرنے والے فواد چوہدری اور اُن کے خوشامدیوں کو دوبارہ نامزد کردیا۔ یہ دونوں نوٹیفیکیشن پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف جو ہر وقت سسٹم بنانے ، میرٹ پر فیصلے کرنے اور کارکردگی کی بناء پر عہدے دینے کی دھائی دیتی نظر آتی ہے ۔ اپنے ہی آفس کے اِن آرڈرز کا کیسے دفاع کرتی ہے ۔ یہ ایک سوال ہے جسکا جواب پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر جاننا چاہتے ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes