محسن داوڑ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو زرداری

Published on May 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

لاڑکانہ(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ محسن داوڑ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتے ہیں۔لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں بیڈ گورننس کا طعنہ دیا جاتا تھا، سندھ میں ہم نے 3 بہترین اسپتال بنائے، ہم نے این آئی سی وی ڈی کو عالمی معیار کا اسپتال بنادیا، خیبرپختونخوا میں ایک بھی نیا اسپتال نہیں بنایا گیا، عمران خان نے پشاور میں واحد کارڈیو اسپتال اپنے رشتے دار کے حوالے کرکے تباہ کردیا، تحریک انصاف نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو ماڈل بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، پہلے یہی لوگ ہم پر انتظامی امور اور اسپتال تک نہ چلانے کا طنز کرتے تھے، اب وہ سندھ حکومت سے جے پی ایم سی چھیننا چاہتے ہیں، یہ تمام فیصلے اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی شخص کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں بیٹھے اس کٹھ پتلی کے فیصلے ہم برداشت نہیں کرسکتے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معاشی طور پر سندھ کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہماراحق ماراجارہا ہے، سندھ کو پانی کا حصہ بھی نہیں دیا جارہا، ہم بھیک نہیں بلکہ این ایف سی کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ ہم نے سندھ کی عوام کی محنت اور پیسوں سے ادارے بنائے ہیں، وفاق ہم سے اسپتال چھین رہا ہے، ون یونٹ کے خلاف دیوار کی طرح کھڑے ہوجائیں گے، وفاق ہمارے ادارے ہمیں واپس کرے ورنہ عوام کے ساتھ اسلام آباد کی طرف مارچ کروں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes