پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جدہ پہنچ گئے

Published on May 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے ءاجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے. جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول جمال ناصر, پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز اور جدہ قونصلیٹ کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے کیا. اس موقع پر سعودی رائل پروٹوکول کے حکام بھی موجود تھے ۔وہ او آئی سی ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے. ۔ یہ اجلاس 29مئی کو ہوگا۔ اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے مسودہ “مکہ اعلامیہ” کو حتمی شکل دی جائے گی۔سربراہی کانفرنس کے ساتھ ساتھ او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی متوقع ہے جو کہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں کشمیر کی جاری صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اجلاس میں کشمیر کے حقیقی نمائندے, رابطہ گروپ کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes