اسٹیج اداکارہ فرح ناز نے ’’مجھے کیوں نکالا‘‘کا شور مچا دیا

Published on December 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments

ملتان میں میری پرفارمنس کو میری توقعہ سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے:فرح ناز
لاہور(یو این پی)فرح ناز نے ،،مجھے کیوں نکالا،،کا شور مچا دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق سنگم تھیٹر ملتان میں جاری اسٹیج ڈرامہ ،،مجھے کیوں نکالا،، میں فلمسٹار فرح ناز نے زبردست انٹر ی کرتے ہوے ،مجھے کیوں نکالا ،مجھے کیوں نکالا ،،شور مچا دیاجس پر شائقین کی جانب سے فرح ناز کو زبردست داد ملی ۔فلمسٹار فرح ناز نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ملتان میں میری پرفارمنس کو میری توقعہ سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور ہمارا اسٹیج ڈرامہ ،،مجھے کیو ں نکالا ،،سپر ہٹ جا رہا ہے ،فرح ناز نے مزید کہا کہ اس میں شک نہیں کہ پاکستان میں ایک بار پھر تھیٹر وں میں خوشہالی آ گئی ہے مگرتھیٹروں کی مزید بہالی کیلئے مزیدمعیاری اسٹیج ڈرامے پیش کرنے ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme