بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں: مشیر خزانہ

Published on June 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے پر میں مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ میں بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ قومی اہداف کے حصول میں سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اخراجات، مالی خسارے پر قابو پانے اور معاشی استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی پاک فوج کی قیادت کی جانب سے بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔انہوں نے بھی ٹویٹ لکھا کہ ہماری قومی سلامتی کو درپیش گوناں گوں چیلنجز کے باوجود افوجِ پاکستان کا آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题