غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 43 فلسطینی شہید

Published on July 31, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 661)      No Comments

33غزہ ۔۔۔ غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور بدھ کو علی الصبح تازہ کارروائیوں میں مزید 43 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق تازہ اسرائیلی بمباری میں جبلیہ کے مہاجرین کیمپ میں اقوامِ متحدہ کے ایک سکول کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 افراد شہید ہو گئے۔ اقوامِ متحدہ کے حکام نے سکول پر بمباری کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 بتائی ہے۔فلسطین میں مصروف عمل میڈیکس کے مطابق خان یونس میں ایک حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد مارے گئے ہیں۔ْایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق شہید ہونے والوں کا تعلق ابو عمر خاندان سے تھا۔ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سکول میں تین ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اس سکول میں پناہ لے رکھی تھی جس کو اسرائیل نے بغیر کسی وارننگ کے نشانہ بنایا ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق انھوں نے رات کو کئی ٹھکانوں کو ہدف بنایا۔عالمی خبر رساں اداروں نے بدھ کو تازہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 43 بتائی ہیجبکہ میڈیکس نے یہ تعداد 32 بتائی ہے۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ اس نے ان حملوں میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔غزہ میں کشیدگی 23ویں دن میں داخل ہو گئی ہے اور فلسطینی حکام کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1270 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیلی حملوں میں 6700 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی بتائی جاتی ہے۔ادھر اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ ان کے وسائل ختم ہو رہے ہیں اور خبردار کیا ہے کہ دو لاکھ بے گھر افراد کی براہِ راست ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہو گی۔اسرائیل کے مطابق حالیہ کشیدگی میں ان کے 53 فوجی اور تین عام شہری مارے گئے ہیں جن میں ایک تہائی مزدور بھی تھا۔دریں اثنا بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پانے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کرانے کے لیے قاہرہ میں فلسطینی دھڑوں کی ملاقات متوقع ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو اسرائیلی ٹی وی چینلوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ بات چیت کے لیے فلسطینی وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے اور کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لیے پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے حماس کے ایک رہنما نے اس خیال کو مسترد کر دیا تھا کہ فلسطینی جنگجو غزہ میں قیامِ امن کے لیے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لئے راضی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes