عید کی خوشیوں میں غریبوں کو بھی شامل کیا جائے شوبز شخصیات کا عید پہ پیغام

Published on June 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

لاہور(یواین پی ) عید کے پر مسرت موقع پہ ہم اہلیان مسلمان کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہوئے اس امر کی بھی توقع رکھیں گے کہ خوشیوں بھرے تہوار میں ہم نادار،مفلس،یتیموں اور مسکینوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شام کرینگے ان خیالات کا اظہار شوبز کے ستاروں فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،جنرل سیکرٹری المرادپروڈکشن و رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،ماڈل و اداکارہ روز بٹ،اداکارہ حمیراناز،سنگر حنا ملک،سنگر مناحل فریدی،اداکار علی چوہدری،سنگر امین راجہ،سنگر امیر احمد،سنگر ھماچوہدری اور کامران حیات نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ستاروں کا کہنا تھا کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ جو چیز اپنے لئے پسند کی جائے وہی دوسروں کے لئے بھی پسند کی جائے اس لئے ہمیں چاہئے کہ غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کر کے عید کے پر مسرت لمحات کو یاد گار اور دوبالا کیا جائے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes