ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری

Published on June 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات اور پیر کے روز بھی ملک بھر میں شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق (اتوار کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔ آج پیر کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب،خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ،سرگودھا،راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog