ورلڈ کپ 1992میں بھی زرداری جیل میں تھے، سوشل میڈ یا پر ہنگامہ

Published on June 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

کراچی(یواین پی )سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب کی جانب سے گرفتاری پر سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈ یا پر بھی تہلکہ مچ گیا ہے اور اس حوالے سے طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں ۔ایک طرف آصف علی زرداری کی گرفتاری اور دوسری طرف ورلڈ کپ جاری ہے ،ایسی صورتحال میں کرکٹ شائقین سوشل میڈ یا صارفین نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کو قومی ٹیم کی جیت کے لیے خوش بختی قرار دے دیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ 92کے ورلڈ کپ میں بھی زرداری جیل میں تھا ،لکھ لو اب ورلڈ کپ ہمارا ہے ،جیت پکی پاکستان کی،سیدہ عائشہ نے کہا کہ بانوے کے ورلڈ کپ کے دوران بھی زرداری جیل میں تھا ،باقی آپ خود سمجھدار ہیں ،اذان نے کہا کہ بانوے کے ورلڈ کپ میں بھی زرداری کو گرفتار کیا گیا تھا ،اب تو مان لو یار ٹرافی اپنی ہے ۔ملک اصغر نے کہا کہ اس بار تو ورلڈ کپ پکا ہمارا،واضح رہے اگست 1990میں بے نظیر کی پہلی حکومت کی برطرفی کے بعد آصف زرداری پر مختلف کرپش کے مقدمات قائم کیے گئے تھے جن کی وجہ سے انہیں نواز شریف کے پہلے دور حکومت یعنی 1990سے 1993میں جیل میں رہنا پڑا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes