ایشیا فیسٹیول میں پاکستان ،ہندوستان ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے گلوکارپرفارم کرینگے

Published on June 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) موسم جدہ کے نام سے شروع ہونے والی تفریحات میں 20 سے 22 جون تک ایشیا فیسٹیول بھی ہوگا جس میں پاکستان ،ہندوستان ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے گلوکار اور میوزک بینڈز بھی شرکت کرینگے تین یہ بات میڈیا کو سعودی انٹرٹینمنٹ آرگنائزیشن کے مشیر محترمہ نوشین وسیم اور ایشیا فیسٹیول کے آرگنائزر مراد صبحی نے بتائ ۔تین روزہ ایشیا فیسٹیول میں بڑی تعداد میں خواتین بچوں اور انکے اہل خانہ کی شرکت کی توقع ہے ۔ پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق 21 جون کو اپنی گلوکار ی کا مظاہرہ کرینگے جبکہ 20 اور 22 جون کو ہندوستان کے معروف گلوکار محمد اسلم ۔اور پاکستان کے نوعمر گلوکار نعیم سندھی مشہور گیت پیش کرینگے ۔ اس خوشی کے موقع پر خدیجہ ملک صاحبہ کی طرف سے کیک بھی کاٹا گیا اور پروگرام کی کامیابی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔جدہ ٹریک پر منعقد ہونے والے فیسٹیول میں اسٹالز اور بچوں کیلئے تفریح کا اہتمام ہوگا۔ نوشین وسیم نے بتایا کہ فیسٹیول کو سعودی کمرشیل اداروں کی معاونت حاصل ہوگی ۔ نوشین وسیم نے بتایا کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی مقامی افراد کے ساتھ مقیم دیگر کیلئے بہترین تفریح فراہم کرنے کا عظم رکھتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy