لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Published on June 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سانگلہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے دوران گرد آلود ہواؤں سے موسم سہانا ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش مال روڈ، ہال روڈ، قلعہ گجر سنگھ، شادمان میں ہوئی۔دوسری طرف شیخوپورہ، سانگلہ ہل، فیصل آباد سمیت دیگرعلاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔شیخوپورہ کے علاقے شرقپور شریف میں بھی بارش ہوئی۔ بارش سے قبل تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث شہریوں کے چہرے کھلکھلا اُٹھائے۔اُدھر فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد شہر کا موسم سہانا ہو گیا۔ حالیہ عرصے کے دوران سخت گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes