بیلٹ اینڈ روڈ کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، صدر یوراگوئے

Published on November 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

 یوراگوئے بلاشبہ چین کے بہترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے، لاکالے پو
بیجنگ (یو این پی)یوراگوئے کے صدر لاکالے پو نے اپنے پہلے دورہ چین کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ” بیلٹ اینڈ روڈ” کے تناظر میں، یوراگوئے بلاشبہ چین کے بہترین اسٹریٹجک شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ جغرافیائی محل و قوع اور آبادی کے لحاظ سے یوراگوئے منفرد حیثیت کا حامل ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے کے معاون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اہم موقع ہے۔یورا گوئے کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے عوام اور سیاستدان دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ انہیں چین کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یوراگوئے پہلا لاطینی امریکی اور کیریبین ملک تھا جس نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شرکت کے اپنے ارادے کا اظہار کیا، اور 2018 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹومیں شامل ہونے والا “مرکوسور “کا پہلا ملک بنا ۔ صدر لاکالے پو نےکہا کہ “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کے فریم ورک کے تحت، چین اور یوراگوئے نے صاف توانائی، معیشت اور تجارت، ثقافت اور کھیل سمیت کئی شعبوں میں کافی مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔لاکالے پو نے کہا کہ برآمدات ، کاروباری اور سیاسی تعلقات کے لحاظ سے بھی اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پچھلے دس سالوں میں، یوراگوئے میں مختلف حکومتیں رہی ہیں، لیکن سب کا ایک ہی نقطہ نظر ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا سنگ بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکوں کے درمیان اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے، میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے مکمل باہمی اعتماد پر مبنی تعاون کے تعلقات قائم کیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes