شوبزنس میں ”شو“ ختم اور ”بزنس“ زیادہ ہوگیا ہے،اداکارہ سویرا

Published on June 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

کراچی(یواین پی) شوبزنس میں شو ختم اور بزنس زیادہ ہوگیا ہے لوگ اپنے آپ کو پروموٹ کرنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں اور ہر وہ طریقے استعمال کر رہے ہیں کہ جس سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا جائے مگر حقیقت میں دیکھا جائے تو یہ نہ صرف ان کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ آنے والی نئی جنریشن بھی اس سے متاثر ہوگی لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی ایسی ایپلیکیشنز استعمال کر کے اچھی خاصی اپنی شخصیت کودوسروں کی نظر میںتذلیل کرانے میں مصروف ہیںکہ وہ اس طرح کی حرکات و سکنات سے کم وقت میں مشہور ہو کر زیادہ سے زیادہ پیسہ بنا سکیں،میں بحیثیت اداکارہ چھیاسٹھ منٹ کی مختصر دورانیے فلم میں مرکزی کردار اد کر رہی ہوںاور میرا نظریہ یہ ہے کہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور محنت ہی وہ واحد سیڑھی ہے کہ جس پرآگے چل کر کامیابی ہمارے قدم چومتی ہے اس فلم میں میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جسے معاشرے میں چہرے کے خدوخال سے نمایاں حیثیت حاصل نہیں ہوتی مگر ایک شخص زندگی میں آکر اس کے چہرے کو دیکھ کر مستقبل کی نوید سناتا ہے کہ یہ چہرہ اور اس کا عمل ایک دن ایسا کام کر دکھاتا ہے کہ جس کی تمنا ہر شخص کوہوتی ہے۔ میں اس فلم میں اپنے وجود کے احساس کو لفظوں کی صورت میں زبان سے ادا کرتی ہوں اور اپنے احساسات کی ترجمانی کو اپنے انداز سے سچ اور بیتے جانے والے حالات کو بیان کرکے حقیقت کوپردے کی چادر پر بے نقاب کرتی ہوں اور میں اپنے جذبات کونہایت کڑوے جملوں سے سچائی کا چہرہ اپنے الفاظوں میں معاشرے کو دکھاتی ہے جسے خصوصا مرد قبول نہیں کر پاتا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog