خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس، ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کرنیکی منظوری

Published on June 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سے تریسٹھ سال کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ پولی تھین بیگز کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا اور پندرہ دنوں میں اس کے خاتمے کی مہلت دیدی۔ کابینہ اجلاس معاونین خصوصی اور مشیروں کے بغیر ہوا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ہائیکورٹ کے وزیراعلیٰ کے دو معاونین خصوصی اور تین مشیروں کی معطلی کے فیصلے کی وجہ سے معاونین اور مشیر اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کی منظوری سمیت پراجیکٹ ملازمین کی چھٹیوں کی پالیسی میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔ میر علی بازار متاثرہ دکانوں کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی۔وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے شاپنگ بیگز مسئلے پر برہمی کا اظہار کیا اور صوبے میں پلاسٹک شاپنگز بیگز کے خاتمے کے لیے سخت فیصلہ کرتے ہوئے پندرہ دن کی مہلت دیدی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme