بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے کرکٹ بورڈ کو صاف انکار کرتے ہوئے جھٹکا دیدیا

Published on June 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی )بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کی اپنی ٹی20 لیگ بھارت میں کرانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔بی سی سی آئی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنی کرکٹ لیگ بھارت میں کرانے کی درخواست کی تھی لیکن اس پر غور کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ ہماری اپنی لیگ آئی پی ایل ہوتی ہے۔افغان بورڈ کے حکام نے 16 مئی کو ممبئی میں ایک اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری اور جنرل منیجر کرکٹ آپریشنز صبا کریم سے اس بارے میں درخواست کی تھی۔افتتاحی افغانستان پریمئر لیگ 5سے 21 اکتوبر 2018ءشارجہ میں کھیلی گئی تھی، جس میں پانچ ٹیمیں شریک تھیں، محمد نبی کی قیادت میں بلخ لیجنڈز نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy