حیدرآباد ، انسان دوست فاونڈیشن کی جانب سے منگو پارٹی کا اہتمام

Published on June 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی )شہر کی مشہور و معروف سماجی و فلاحی تنظیم انسان دوست فاونڈیشن کی جانب سے منگو پارٹی کا اہتمام شہر حیدرآباد جو کہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں کئی ہزار عوامی مسائل ایسے ہیں جو کہ سرکار حال نہیں کرپاتی اور مسائل بڑھ جاتے ہیں مگر اللہ تعالی نے اسطرح کے خدمت خلق کاموں کے لئے چند لوگ منتخب کئے ہیں جن میں سے ایک انسانیت دوست نعیم نورانی ہیں جو کہ اسوقت شہر حیدرآباد کی سادہ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ، آج انکی جانب سے منگو پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں سمیت معروف کالم نگار اور صحافی علی رضا رانا اور یو این پی پاکستان حیدرآباد کے بیوروچیف جنیدعلی گوندل نے بھی شرکت کی ، نعیم نورانی کی جانب سے تمام مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل اولین ترجہات پر حال کرنا مرکزی و صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes