وطن عزیز کو پولیو فری بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا مخصوص کردار ادا کرنا ہوگا؛ ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

Published on February 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا مخصوص کردار ادا کرنا ہوگا اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے موثر حکمت عملی کے ذریعے پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے منظم انداز میں تیاری کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، سی ای او ایجوکیشن محمد وزیر آغا، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ 26 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے لیے انتظامات کیے جائیں، پولیو ورکرز کی بہترین انداز میں ٹریننگ کرائی جائے اور ان کو تمام تیکنیکی امور سے واقفیت دلائی جائے تاکہ انسداد پولیو میں ایک مہم کے 100 فیصد نتائج برآمد کیے جا سکیں، انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو میں ہی میں تمام سٹیک ہولڈرز بھرپور انداز میں حصہ لیں اور اس کی کامیابی کے لیے اپنا مخصوص کردار ادا کریں تاکہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes