ملک کو ڈینگی جیسی مہلک امراض سے محفوظ بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے ڈپٹی کمشنر قصور

Published on June 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

قصور(یواین پی)ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو ڈینگی جیسی مہلک امراض سے محفوظ بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے، محکمہ صحت انسداد ڈینگی کیلئے روایتی بریفنگز اور پریزنٹیشنز پیش کرتے رہنے کی بجائے تعلیم، زراعت، ریسکیو 1122و دیگر متعلقہ محکمہ جات کی فنی مشاورت سے بہترین مکمل اور اپ ٹو ڈیٹ طریقہ کار اختیار کرے۔ انہوں نے یہ بات آج کمیٹی رو م میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر لائق چوہدری، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی /ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع احمد نوید امجد،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر فرزندعلی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر قصور کو قبل ازیں سی ای او ہیلتھ قصور نے بتایا کہ آج کل موسم گرما اپنے عروج پر جا رہا ہے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کے نتیجے میں ملک بھر میں ڈینگی کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے لہذا مرض سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے محکمہ پوری طرح تیار ہے۔ڈپٹی کمشنر قصور کو فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی ڈاکٹر خرم نے ضلع میں مرض کے پھیلاؤ، محکمہ کی طرف سے کئے جانیوالے اقدامات،احتیاطی تدابیر اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے محکمہ صحت کو شہریوں میں مرض کی علامات اور بیماری کی موجودگی یا عدم موجودگی کے سلسلے میں محکمہ کی طرف سے مقامی ہسپتالوں میں کئے جانیوالے لیبارٹری ٹیسٹوں کی از سر نوشوکت خانم لیب کے معیار کی لیبارٹریوں سے تصدیق اور تعلیم، زراعت، ریسکیو و دیگر متعلقہ محکمہ جات کی طرف سے مفید تجاویز پر مبنی جامع بریفنگ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes