ایمنسٹی سکیم کا وقت صرف 30 جون، توسیع نہیں کر سکتے: وزیراعظم

Published on June 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کا وقت صرف 30 جون تک ہی ہے، اور وقت دیا تو لوگ سمجھیں گے شاید کوئی اور بھی سکیم آئے گی۔ نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسہ اکٹھا کیے بغیر ملک نہیں چل سکتا، ترقی یافتہ پاکستان کے لیے خود کو بدلنا ناگزیر ہے، اعتماد رکھیں، عوام کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں۔ قوم اور حکومت مل کر اس سکیم کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ ملک تب چلتا ہے جب حکومت اور قوم اکٹھی ہو جائے۔ سیلاب کے دوران سب نے مل کر مشکل وقت کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اپنی ٹیم کو ہیلپ لائن بنانے کا کہا ہے کہ اگر کوئی تنگ کرے تو فون کے ذریعے اطلاع کی جا سکتی ہے۔پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ ڈرتے ہیں ان کے ٹیکس کا پیسہ چوری ہو جائے گا۔ ہم کسی ادارے کو ٹیکس دینے والوں کو تنگ نہیں کرنے دیں گے۔ کوشش کریں گے کہ ایف بی آر میں پوری طرح ریفارمز لائیں۔ یقین دلاتا ہوں کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر ہی لگے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes